کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی سائنس دان کرہ ارض کی سب سے مضبوط سمندری رو(کرنٹ) پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے آئندہ چند دنوں میں مہم پر روانہ ہوں گے۔
کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) نے کہا کہ سائنسدانوں کی ایک ٹیم تحقیقی جہاز پر ایک ماہ سے زیادہ وقت گزارے گی تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ انٹارکٹک کی سرکمپولر کرنٹ کا برف کے پگھلنے میں کس طرح کا کردار ہے۔
انٹارکٹک سرکمپولر کرنٹ براعظم کے ارد گرد مغرب سے مشرق کی طرف کلاک وائز چلتی ہے جو کرہ ارض پر سب سے مضبوط سمندری رو ہے۔
سی ایس آئی آر او کے بحری جہاز کے چیف سائنسدان بینوئٹ لیگریسی نے ایک بیان میں کہا کہ اس رو نے تاریخی طور پر گرم پانی کو انٹارکٹیکا تک پہنچنے اور برف پگھلنے سے روکا ہوا ہے لیکن یہ گرمی اب انٹارکٹیکا قطب کے قریب آ رہی ہے۔