i شوبز

زیبا بختیار سے پہلے فلم حنا کی پیشکش مجھے ہوئی تھی' لیلیٰ زبیریتازترین

April 08, 2025

معروف سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم فلم حنا میں زیبا بختیار سے پہلے انہیں ہیروئن کے کرادار کی پیشکش ہوئی تھی۔ اس بات کا انکشاف لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انھیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔لیلی زبیری نے بتایا کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی ڈراموں کو پونا اکیڈمی میں اداکاری سکھانے کے لیے دکھایا جاتا تھا۔لیلیٰ زبیری نے کہا کہ اسی ملاقات میں راج کپور نے فلم حنا میں کام کی پیشکش کی تھی جو کہ اس سے قبل شہناز شیخ اور مرینہ خان کو بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے راج کپور کی اس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ مسترد کردیا تھا۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر پاک فوج کے افسر تھے اور مجھے یہ مناسب نہ لگا کہ میں بھارت جاکر کام کروں۔خیال رہے کہ فلم حنا میں ہیروئن کا کردار بعد ازاں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ادا کیا تھا اور یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی