اداکارہ زارا نور عباس رواں برس اپنی بیٹی نورِ جہاں کی پیدائش کے بعد سے اداکاری سے دور ہیں تاہم وہ اپنی ممی ڈیوٹیز بخوبی نبھاتی نظر آرہی ہیں۔حال ہی میں زارا نور عباس کے بھائی احمد عباس گل کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے لیے ڈھولکی اور ڈانس پریکٹس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئیں۔اداکارہ بھائی کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں اپنی بیٹی نورِ جہاں کے ساتھ لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنی ننھی پری کو اپنے آبائی شہر کی سیر کرائی اور یہ تجربہ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کر کے زارا نے لکھا کہ نورجہاں کا 'اندرون لاہور' کا پہلاسفر، میرا لاہور۔ادکارہ نے لکھا کہ اگرچہ اسے اس میں سے کچھ بھی یاد نہیں رہے گا لیکن مجھے رہے گا، اور جب وہ ان پرانی کہانیوں کی خوبصورتی کو سمجھنے کے لیے بڑی ہو گی تو میں اسے بتاں گی کہ ہم اس کی نانی کے ساتھ وہاں کیسے گئے تھے، اسے یہ تصویریں دکھاں گی، اسے دکھاں گی کہ میں اس کے ساتھ یہ سب دوبارہ دیکھنا کیسے پسند کرتی ہوں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی