معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے بھائی کے ولیمے پر اپنائے گئے اپنے لک پر خود ہی مزاحیہ تنقید کردی۔ زارا نور عباس نے اپنے بھائی کے ولیمے میں ایک شاندار گرے گائون پہنا تھا، جسے انہوں نے ایک فیدر یعنی پروں والے اسٹول کے ساتھ اسٹائل کیا' گائون تو بہت خوبصورت تھا لیکن وہ اسٹول سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا تھا۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنے اس لک پر خود ہی تنقید کی۔زارا نے کہا کہ یہ پر تو بلنڈر لگ رہے تھے، اور میں ایک پاپا کی پری جیسی لگ رہی تھی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے گان سے مطمئن ہیں ، کیونکہ وہ واقعی بہت خوبصورت تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی