سینئر اداکارائوں جویریہ سعود اور فائزہ حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے زائد العمر اداکار اپنی عمر اداکارئوں کے بجائے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں ایک سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ اداکارائوں کے بجائے اداکار زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں، وہ اپنی حفاظت کی خاطر خود سے کم تجربہ کار اور کم عمر اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو 50 سال سے زائد العمر ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود سے نصف عمر اداکاراوں کے ساتھ کام کریں۔ان کی بات کے دوران جویریہ سعود نے بھی انکشاف کیا کہ ان کی ہم عمر بعض اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر اداکار 18 سال کی عمر کی لڑکی کے ساتھ ہیرو آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین کہتی رہتی ہیں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے شوہر کسی بڑی عمر کی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آئے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی