i شوبز

تشار کپور فیس بک اکائونٹ ہیک ہونے سے پریشان، مداحوں کو خبردار کردیاتازترین

October 01, 2024

بالی ووڈ اداکار تشار کپور اپنا فیس بک اکائونٹ ہیک ہونے پر پریشان ہوگئے، انہوں نے اس بارے میں انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو خبردار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لیجنڈ اداکار جتندر کے صاحبزادے اداکار تشار کپور نے اپنا فیس بک اکاونٹ ہیک ہونے کے بعد بیان جاری کیا ہے۔حال میں او ٹی ٹی پلیٹ پر دس جون کی رات سے ڈیبیو کرنے والے 47 سالہ تشار کپور نے اس وقت صدمے کا شکار ہوئے، جب انہیں پتا چلا کہ ان کا فیس بک اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔انہوں نے اس بارے میں مداحوں کو اطلاع دینے کے انسٹاگرام کا سہارا لیا اور کہا کہ وہ فی الحال سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر فعال ہیں۔ میرے دونوں فیس بک اکاونٹس ہیک ہوگئے ہیں، میں اور میری ٹیم اسے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آپ کا صبر اور سمجھ قابل تعریف ہے، ہم بہت پھر ملیں گے، مسلسل ساتھ دینے کا شکریہ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی