اداکار احمد علی اکبر کے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔اپنی مہندی نائٹ سے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنانے والے اداکار نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پرستاروں سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کردی۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے احمد کا اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا دل،میری زندگی،میرا امن، میرا گھر ۔اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر شائع ہونے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہہماری شادی کی تصاویر اور ویڈیو آن لائن شائع کیے جانے سے ہماری پرائیویسی کی ڈسٹرب ہوئی ہے، ہم اپنی ویڈنگ سیرمنی کی کسی بھی تصویر یا فوٹیج کی اشاعت یا پوسٹ کرنے پر رضامند نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں مداح جوڑے کیلئے زندگی کے نئے سفر پر روانہ ہونے کیلئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی