i شوبز

ترپتی دمری کا جنسی نوعیت کا کردار نبھانے پر ردعملتازترین

January 23, 2025

بالی ووڈ فلم اینیمل میں رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی سین میں نظر آنے والی اداکارہ ترپتی دمری نے جنسی نوعیت کا کردار نبھانے پر ناقدین کو سخت جواب دیا ہے۔ گزشتہ سال کی مشہور فلم اینیمل میں رنبیر کپور اور رشمیکا مدانا مرکزی کرداروں میں تھے۔ لیکن ترپتی کے اس انتخاب پر کئی سوالات اٹھے۔ کچھ لوگوں نے ان کے کردار کو بہت زیادہ بولڈ قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ ایسے پراجیکٹ میں شامل ہونا ان کے ٹیلنٹ کو دبانے کے مترادف ہے۔اپنے فلمی انتخاب پر تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے یہ کہہ کر ناقدین کا منہ بند کروایا کہ وہ ان باتوں سے بے پرواہ ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے کام کو 100 فیصد دینا چاہتی ہیں۔ترپتی کا کہنا تھا کہ،ہمیں ہمیشہ سب کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ لوگ آپ کو پسند کریں گے اور کچھ نہیں کریں گے۔ آپ ہر کسی کی رائے کو مدنظر نہیں رکھ سکتے۔ آپ کو اپنے دل کی سننی ہوگی اور وہی کام کرنا ہوگا جو آپ کو صحیح لگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی