i شوبز

توہین رسالت کے جرم میں ایرانی پاپ گلوکار کو سزائے موت سنا دی گئیتازترین

January 21, 2025

ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو المعروف تاتالو کو توہینِ رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کے اعتراض کو قبول کرتے ہوئے امیر حسین مقصودلو کے کیس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل توہینِ مذہب سمیت دیگر جرائم پر انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی دوبارہ سماعت کے دوران توہینِ رسالت کا جرم ثابت ہونے پر پاپ گلوکار کو اس بار سزائے موت سنادی گئی ہے، تاہم فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کا فیصلہ حتمی نہیں ہے اور اس پر اپیل کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی