i شوبز

تم حقیقی خوابوں والے مرد ہو، مریم نفیس کا شوہر کے لیے پیغامتازترین

October 04, 2024

اداکارہ مریم نفیس نے شوہر کے ساتھ تعلقات کو 6 سال مکمل ہونے پر شوہر کے لیے جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دیا ہے۔مریم نفیس نے شوہر امان احمد کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو مختلف مقامات پر رومانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں کو متعدد ممالک اور مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے اور دونوں انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں۔اداکارہ نے تعلقات کی سالگرہ پر ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تعلق کو 6 سال مکمل ہوگئے۔مریم نفیس نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں رومانوی شخص قرار دیا اور لکھا کہ وہ پہلے دن سے ہی رومانوی تھے اور آج تک ویسے ہی ہیں۔اداکارہ نے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جس طرح کے وہ شخص اور شریک حیات ہیں، اس طرح کوئی اور کسی کا ساتھی اور شریک حیات نہیں ہوگا۔مریم نفیس نے شوہر امان احمد کو اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دیتے ہوئے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ بھی ان کی طرح کے ہی بہترین اور اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی