سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اسلام آباد سے جڑی اپنی زندگی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہر انہیں اداس کردیتا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کردہ ولاگ میں گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کا احوال سنناتے ہوئے یہاں اپنے اوپر گزری آزمائش کا بھی اشارہ دیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں اسلام آباد میں مقیم رہی ہوں، یہاں پی ٹی وی اسلام آباد سینٹر پر کام بھی کیا ہوا ہے، یہاں بچوں کو اسکول چھوڑنے بھی جاتی تھیں، بہت سی تکلیف دہ یادیں بھی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اسلام آباد آکر مجھے یہاں گزارے ساڑھے 3 سال یاد آجاتے ہیں، اگرچہ دیگر شہروں میں بھی وہی عجیب و غریب معاملات درپیش تھے لیکن میں نے یہاں بہت مصیبتیں اٹھائیں اور بہت مسائل تھے، اس لیے اسلام آباد مجھے بہت اداس کردیتا ہے، میرا دل گھبرا جاتا ہے اور میں یہاں نہیں رہنا چاہتی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی