i شوبز

تخلیقی کام کرنے والوں کو سراہنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے، زارا نور عباستازترین

January 24, 2025

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پاکستان میں کانٹینٹ کریئیٹرز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک وی لاگ میں اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک آزاد کرنے والا تجربہ تھا جس سے میں اپنی زندگی میں جڑا محسوس کر سکی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کانٹینٹ کریئیٹرز کو پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔زارا نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ تخلیقی کاموں کے پیچھے کی محنت کو سراہیں۔ انہوں نے کہا جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے، تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، بجائے اس کے کہ ہم ان پر نقل کرنے کا الزام لگائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی