اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 6 جنوری کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔ ثنا خان اور ان کے شوہر انس سید نے پہلے بیٹے کا نام پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا تھا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ثنا ء خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور ایک اینیمٹڈ ویڈیو میں اس کا نام سید حسن جمیل بھی بتایا۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اے اللہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اپنی نعمتوں اور فضل کے ساتھ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کی اچھے طریقے سے پرورش کریں، ہمیں اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کرنے کی ہدایت دے اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی