i شوبز

ذاتی سوالات پوچھنے پر نادر علی کے پوڈ کاسٹ سے واک آئوٹ کیا' نادیہ علیتازترین

March 10, 2025

معروف اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان نے یوٹیوبر نادر خان کی پوڈکاسٹ سے واک آئوٹ کرنے کی وجہ بتادی۔ ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے نادر علی کا نام لیے بغیر انکشاف کیا کہ وہ ایک شخص کے شو سے واک آئوٹ کر گئیں کیونکہ وہ ان سے نامناسب سوالات پوچھ رہے تھے۔نادیہ خان نے بتایا کہ جب اس شخص نے ایک کے بعد ایک ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے، تو وہ یہ برداشت نہیں کر پائیں اور شو چھوڑ کر اٹھ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتی تھیں کیونکہ وہ ان کے لیے بہت غیر مناسب تھے۔نادیہ خان نے مزید کہا کہ اداکاروں کو اپنی سینئرٹی کا احساس کرنا چاہیے اور ایسے لوگوں کو یہ سوالات کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے نامناسب سوالات ایک کے بعد ایک سن کر فیصلہ کیا اور وہاں سے اٹھ گئی کہ اس طرح شو آگے نہیں بڑھ سکتا، پھر کافی دیر بات ہوئی، اس شخص نے کہا کہ ٹھیک ہے کوئی نامناسب سوال نہیں ہوگا تو شو پھر سے ریکارڈ ہونا شروع ہوا۔یاد رہے کہ نادر علی کے ساتھ ان کی یہ کشمکش پہلے بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی