i شوبز

صرف عمران ہاشمی کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہوں، حمائمہ ملک کی ویڈیو وائرلتازترین

January 14, 2025

اداکارہ حمائمہ ملک کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکارہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی سے آن اسکرین رومانس کرنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔حمائمہ ملک 2014 میں بھارت گئی تھیں، جہاں انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ راجا نٹور لال فلم میں کام کیا تھا، اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔حمائمہ ملک نے بالی ووڈ فلم میں قدرے بولڈ انداز اپنایا تھا اور اداکارہ کو اب تک عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔حال ہی میں حمائمہ ملک کی ایک دہائی قبل بھارت کے دی کپل شرما شو ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔مختصر ویڈیو کلپ میں حمائمہ ملک بولڈ انداز میں عمران ہاشمی کی جانب بڑھ کر کہتی ہیں کہ اب وہ صرف عمران ہاشمی کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں۔اداکارہ کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر حمائمہ ملک کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے لیے سخت زبان کا استعمال بھی کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی