بھارت کے قومی ایوارڈ یافتہ گلوکار سونو نگم نے پدما ایوارڈز 2025 کی جیوری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کئی نامور فنکاروں کو نظر انداز کرنے پر سوالات اٹھائے ہیں۔سونو نگم نے اپنے اعتراض میں لیجنڈری گلوکاروں محمد رفیع، کشور کمار، الکا یاگنک، شریا گھوشال اور سنیدھی چوہان جیسے مشہور گلوکاروں کو نظرانداز کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ رفیع، کشور کمار اور شریا جیسے کئی حقدار گلوکاروں کو ان کا جائز مقام نہیں دیا گیا۔ انہوں نے جیوری پر ان فنکاروں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی