بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے خود کو ایک ایسا ہیرا قرار دے دیا جو مسلسل چمکتا اور بہتر ہوتا جا رہا ہے۔حال ہی میں سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر آنند آہوجا اور بیٹے وایو کے ہمراہ ساحل کنارے غروب آفتاب کا مزہ لیتے دیکھا گیا۔مذکورہ پوسٹ کی پہلی جھلک میں سونم کپور اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں اداکارہ اپنے بیٹے کیساتھ ساحل کنارے کھڑی نظر آرہی ہیں۔ان جھلکیوں کیساتھ کیپشن میں سونم کپور نے ایک خوبصورت نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے خود کو ایک ایسے ہیرے سے تشبیہہ دی جو مسلسل نکھرتا جارہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی