i شوبز

سنیل پال کے اغوا میں ملوث 2 ملزمان گرفتارتازترین

December 12, 2024

بھارت کے مشہور کامیڈین سنیل پال کو 2 دسمبر کو اپنی زندگی کا سب سے زیادہ خوفناک تجربہ ہوا، انہیں ہریدوار میں سالگرہ کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بہانے بلایا گیا تھا، تاہم جب وہ دہلی پہنچے تو انہیں اغوا کر لیا گیا، اور اغوا کاروں نے 20 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔تاہم اغواکاروں سے مذاکرات کے بعد سنیل نے انہیں 8 لاکھ روپے ادا کیے، اب کیس کی تازہ ترین پیشرفت یہ ہے کہ اتر پردیش پولیس نے اغوا کاروں میں سے دو کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنیل کے اغوا کاروں کو میرٹھ میں ایک دکان سے زیورات خریدتے ہوئے دیکھا گیا، انہوں نے زیورات تاوان کی اس رقم سے خریدے جو انہوں نے سنیل سے لی تھی۔گرفتار ملزمان لاوی پال اور ارجن کماول ہیں، جو یوپی کے بجنور علاقے کے رہنے والے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی