بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم وواہ میں سلمان خان کو کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سورج نے انکشاف کیا کہ فلم وواہ کی کہانی انہیں ان کے والد کی دی ہوئی ایک اخبار کی رپورٹ سے ملی، جس میں ذکر تھا کہ میرٹھ کے ایک درزی نے اپنی دلہن سے شادی کرلی، حالانکہ وہ حادثے میں جھلس چکی تھی۔ اس واقعے نے انہیں متاثر کیا اور انہوں نے اس پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ انہیں اس کردار کے لیے نوجوان اور معصوم چہرے کی ضرورت تھی، اس لیے شاہد کپور اور امرتا را کو کاسٹ کیا گیا اور سلمان خان کو عمر میں زیادہ ہونے اور بھولا پن نہ ہونے کی وجہ سے اس فلم کیلئے کاسٹ نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی