i شوبز

سلمان خان اور رشمیکا کی ایکشن سے بھرپور فلم سکندر کا نیا ٹیزر جاریتازترین

February 28, 2025

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور اداکارہ رشمیکا منڈانا کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سکندر کا نیا ٹیزرجاری کیا گیا، جس میں ٹائٹل رول میں سپر اسٹارز کی جھلک دکھائی گئی ہے۔اس ٹیزر میں ہندی فلمی طرز کے ڈائیلاگ بازی کی جھلکیاں ہیں اور اس میں رشمیکا منڈنا اور اداکار ستیہ راج کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔فلم سکندر کو اس سال کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ حیدرآباد اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر کی گئی ہے۔سکندر سلمان خان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ان کی آخری تھیٹر ریلیز ٹائیگر 3 نے سنیما ہالوں میں خاص کامیابی نہیں حاصل کی تھی۔ فلم رواں ماہ 28 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی