معروف اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے لیے تعریفی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک بہترین تجربہ رہا۔اگرچہ دونوں کی شادی کچھ عرصے بعد ختم ہوگئی، لیکن ان کے مداح اب بھی ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔احد رضا میر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان کی سچائی اور شائستگی کی تعریف کی، تو کچھ نے ان کی اور سجل کی دوبارہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی