i شوبز

سیف علی خان نے رکشہ ڈرائیور کو50ہزار روپے انعام دیاتازترین

January 24, 2025

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے زخمی حالت میں صحیح وقت پر اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو پچاس ہزار روپے انعام دے دیا۔سیف علی خان نے ڈسچارج ہونے کے بعد اسپتال میں ہی رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران سیف علی خان نے خوشگوار موڈ میں رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔انہوں نے ملاقات کے دوران بھجن سنگھ رانا کو تقریبا 50 ہزار بھارتی روپے کا انعام بھی دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی