بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی حفاظت کیلئے ممبئی پولیس نے ان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر دو کانسٹیبلوں کو دو شفٹوں میں تعینات کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خان کی باندرہ ویسٹ میں واقع ست گرو شرن بلڈنگ میں رہائش گاہ پر عارضی طور پر انکے تحفظ کیلئے پولیس تعینات کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق اس کے علاوہ سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور ونڈو گرلز بھی ارد گرد نصب کیے گئے ہیں۔ واضح رہے سیف علی خان گزشتہ ہفتے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران حملہ آور کے چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی