بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر 14 دن کے لیے بھیج دیا۔ممبئی پولیس نے 19 جنوری کو سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں مبینہ بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام کو گرفتار کیا تھا، جسے بعد ازاں 10 روز کے پولیس ریمانڈ پر لیا گیا تھا۔ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ممبئی پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں پولیس نے ملزم کے مزید پولیس ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی