معروف اداکار نوید رضا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی سال قبل کیریئر کے آغاز میں سید نور کی فلم میں کام کیا تھا جو کہ آج تک ریلیز نہیں ہوسکی اور فلم ساز انہیں آسرے دیتے رہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے لیکن انہوں نے کیریئر کا آغاز لاہور سے کیا۔ان کے مطابق شوبز میں آنے سے قبل وہ محکمہ صحت میں 17 ویں گریڈ کے سرکاری افسر تھے لیکن انہوں نے اداکاری کی خاطر ملازمت چھوڑی۔اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں شوبز کیریئر میں لانے والے ہمایوں سعید ہیں۔محبت کے سوال پر نوید رضا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متعدد معاشقے کیے لیکن ان کا سب سے سچا اور اچھا معاشقہ اپنی اہلیہ سے ہی تھا، اسی وجہ سے انہوں نے ان سے شادی بھی کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لاہور سے کیریئر شروع کیا اور آغاز میں ہی انہوں نے سید نور کی فلم میں کام کیا جو آج تک ریلیز نہیں ہو سکی۔وہ بار بار سید نور سے فلم کا پوچھتے رہتے تھے، فلم ساز انہیں ہر بار جلد ہی فلم ریلیز کا آسرا دیتے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی