بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی زندگی کی 49 بہاریں دیکھنے کے باوجود آج بھی جوان نظر آتی ہیں۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔شلپا شیٹھی کی سدا بہار جوانی اور خوبصورتی کا راز یوگا، سخت ورزش کے معمولات اور صحت مند کھانوں میں پوشیدہ ہے، اور وہ ان معمولات پر برسوں سے عمل کررہی ہیں۔49 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کیسے اپنی پسندیدہ ورزش سے لے کر روزانہ کی خوراک تک میں اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے کیا کچھ کرتی ہیں۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ کھانے کی شوقین ہیں لیکن ہمیشہ صحت مند کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ اپنی بھرپور ڈائٹ کا خیال رکھتے ہوئے ہفتے میں ایک دن ایسا رکھتی ہیں جب وہ کوئی بھی چیز کھا سکتی ہیں جیسے کیک، قلفی، اور گلاب جامن وغیرہ، لیکن باقی دنوں میں وہ صحت مند اور متوازن غذا کے اصول پر عمل کرتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں سلاد، سوپ اور ایک چکن کی ڈش کھاتی ہوں۔ میری غذا بہت سادہ ہے اور اس پر عمل کرنا آسان ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی