i شوبز

صحیفہ جبار بصارت کے دھندلے پن میں بھی مبتلا ہوگئیںتازترین

October 14, 2024

معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈپریشن اور اے ڈی ڈی کے بعد بصارت کے دھندلے پن کا بھی شکار ہیں۔صحیفہ جبار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ بصارت کے دھندلے پن کی وجہ سے بعض مرتبہ انہیں یہ تک نہیں دکھائی دیتا کہ وہ کیا لکھ رہی ہیں یا انہوں نے پہلے کیا لکھا تھا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حال ہی میں جب وہ دھندلے پن کی وجہ سے اپنی لکھی ہوئی چیزیں پڑھنے سے قاصر تھیں، تب انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ٹول چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اپنی ڈائری کے صفحے کو تحریر میں بدلا۔انہوں نے لکھا کہ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی ڈائری کی ایک تصویر مہیا کی اور ہدایات دیں کہ وہ تصویر میں موجود تحریر کو ٹیکسٹ کی صورت میں فراہم کرے اور حیران کن طور پر اے آئی ٹول نے درست تحریر فراہم کی۔صحیفہ جبار نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اپنی ڈائری کی تحریر کو حاصل کرنے کے بعد اسے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا، جس میں وہ خدا سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی