i شوبز

شگفتہ اعجاز کی نئی تصاویر نے مداحوں کو ان کی صحت بارے فکر مند کردیاتازترین

February 17, 2025

معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو ان کی صحت بارے فکر مند کردیا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر گہرے نیلے رنگ کے لباس میں نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت حسین اور اپنی عمر سے کافی چھوٹی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے معنی خیز کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔شگفتہ اعجاز ان تصاویر میں پہلے سے کافی پتلی دبلی اور کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کے مداح حالیہ تصاویر پر مبنی ویڈیو کو دیکھ کر فکر مند ہو گئے ہیں۔نئی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ناصرف اپنی پسندیدہ اداکارہ سے دوبارہ سے وی لاگ بنانے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی