ابھرتی اداکارہ شازل شوکت نے لائیو شو کے دوران اظہارِ محبت کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔دورانِ انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری زندگی میں ایک خاص شخص موجود ہے، جس سے بے پناہ محبت کرتی ہوں۔میزبان کے اصرار پر اداکارہ نے بتایا کہ اس شخص کو بے بی کہہ کر مخاطب کرتی ہوں اور دورانِ شو انہوں نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے بے بی آئی لو یو کا نعرہ بھی لگایا۔ میزبان کی طرف سے شادی بارے استفسار پر اداکارہ نے اثبات میں اپنا سر ہلا کر ہامی بھری۔شازل شوکت نے اپنے مسٹری مین کی خوبیاں بھی بیان کیں اور بتایا کہ وہ ہر چھوٹے بڑے شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتا ہے، مجھے اس کی یہی ادا بے حد متاثر کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی