اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ دن قبل اپنے براہ راست ٹی وی شو میں تصدیق کیے بغیر غلطی سے ایک اداکارہ کی شادی کا اعلان کیا۔ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں کسی اداکارہ کا نام لیے بغیر ان سے معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ انہوں نے تصدیق کیے بغیر کچھ دن قبل اپنے عید الفطر کے شو پر اداکارہ کو شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی شادی کا اعلان کیا۔ واضح رہے ندا یاسر نے اپنے شو میں دعوی کیا تھا کہ انمول بلوچ بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں شادی کی۔ اب ندا یاسر نے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تصدیق کیے بغیر اداکارہ کی شادی کا اعلان کیا۔ندا یاسر نے اپنے ہی مارننگ شو میں انمول بلوچ کا نام لیے بغیر ان سے معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے تصدیق کیے بغیر ان کی شادی سے متعلق بات کی، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے معافی نامے میں مذکورہ اداکارہ کا نام نہیں لے رہیں، کیوں کہ اگر وہ ان کا نام لیں گی تو پھر سے خبریں شائع ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی