اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد انہوں نے تمام تر توجہ اپنی فیملی کو دینی شروع کردی ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نیمل خاور کا کہنا تھا کہ حمزہ کے ساتھ کم عمری میں شادی کرنا اور پھر مصطفی کی پیدائش پر ان کی کسی قسم کی پلاننگ نہیں تھی، بس وہ بچوں کو پسند کیا کرتی تھیں ۔نیمل کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی کو ترجیح دینے کے فیصلے پر میری اپنی ذاتی شناخت کافی متاثر ہوئی ہے، میں مصوری کرنا تک بھول چکی تھی، مصطفی کے پیدا ہونے کے بعد زندگی میں اچانک بڑی تبدیلی آئی کیونکہ ایک ماں کی حیثیت سے اپنے بچے کو مکمل وقت دینا تھا۔نیمل کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ لازمی ہونی چاہیے اسی لیے حمزہ اور میں نے یہ فیصلہ کیا کہ حمزہ شوبز میں کام کریں گے اور میں گھر کی ذمے داریاں نبھائوں گی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ بہت سپورٹ کرنے والے شوہر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماں باپ کے تعلقات کا اولاد پر گہرا اثر پڑتا ہے، جب بچہ دیکھتا ہے کہ اس کے ماں باپ لڑرہے ہیں تو اس کے ذہن پر غلط اثر پڑتا ہے ۔نیمل کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بچوں کو پالنے کے مشورے ایک کان سے سنتی ہیں اور دوسرے سے نکال دیتی ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی