i شوبز

شاہ رخ اپنی رہائشگاہ کو مزید بلندکرنے کے خواہشمندتازترین

December 12, 2024

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ممبئی میں اپنی رہائشگاہ منت میں مزید دو منزلہ اضافے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی عالیشان جائیدادوں میں ان کا عالیشان گھر منت سرفہرست ہے جو سمندر کنارے موجود ہے، منت اس وقت 2 بیسمنٹ، ایک گرانڈ فلور سمیت 6 منزلوں پر مشتمل عالیشان عمارت ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ نے 2001 میں رہائشگاہ منت خریدی تھی لیکن اس جگہ کے گریڈ تھری ورثے کی حیثیت کے باعث شاہ رخ کو اس میں بہت زیادہ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہیں دی گئی لہذا اداکار نے 6 منزلہ ڈھانچہ ہی تعمیر کیا جسے اب منت انیکسی کہا جاتا ہے۔بھارتی میڈیاکا دعوی ہے کہ شاہ رخ خان کے اس گھر کی قیمت اس وقت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ ایک انٹرویو کے دوران بھی شاہ خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی سب سے مہنگی چیز انکا گھر ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی