i شوبز

سہانا، خوشی اور جھانوی سے موازنے پر راشا تھڈانی کا ردِ عملتازترین

January 16, 2025

بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ نے سہانا' خوشی اور جھانوی کے ساتھ اپنے موازنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔راشا تھڈانی بھارت کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن اور انیل تھڈانی کی بڑی بیٹی ہیں۔راشا، جو اپنی فلم کی تشہیر میں خاصی مصروف ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران جھانوی کپور، خوشی کپور اور سہانا خان کے ساتھ موازنہ کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا۔انٹرویو لینے والے نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا گیا ایک تبصرہ پڑھا جس میں صارف نے لکھا تھا کہ جھانوی، خوشی، سہانا کو ٹکر دینا آ رہی ہے روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا۔اس تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے راشا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ سب مجھ سے زیادہ تجربہ کار ہیں، انہوں نے مجھ سے زیادہ کام کیا ہے، وہ پہلے ہی فلمیں مکمل کر چکی ہیں اور ان کی ریلیز بھی ہو چکی ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں ان سے کچھ سیکھ سکتی ہوں۔ ان کے پاس زیادہ تجربہ ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہے۔'

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی