i شوبز

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائشتازترین

January 07, 2025

اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے مداحوں کو دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔ثنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی ہے۔اینیمیٹڈ ویڈیو میں لکھا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دے تاکہ یہ اللہ کا تابع دار بندہ بنے۔ویڈیو میں لکھا ہے کہ ہم یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہمارے ہاں 5 جنوری 2025 یعنی 5 رجب 1446ہجری کو ایک ننھے شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے اور طارق جمیل نے اپنے چھوٹے بھائی کا بہت پرجوش انداز میں استقبال کیا ہے۔اینیمیٹِڈ ویڈیو میں لکھا ہے کہ ہر چیز جو اللہ نے ہمیں عطا کی اس پر شکر گزار ہیں' اللہ تعالی نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے۔ثنا خان کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر سوشل میڈیا صارفین و مداح مبارک باد کے ساتھ ساتھ بیٹے کا نام رکھنے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی