i شوبز

سعود کی بہترین عادت وہ اِدھر ادھر منہ نہیں مارتے' جویریہ سعودتازترین

January 21, 2025

معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر، اداکار اور پروڈیوسر سعود کی بہترین عادتیں بتائی ہیں۔ ایک ٹی وی شو کے دوران شوہر کی بہترین عادتوں سے متعلق اداکارہ سے سوال پوچھا گیا جس پر سعود نے کہا کہ میری بہترین عادتوں پر آپ کو دو شو کرنے پڑ جائیں گے۔بعد ازاں سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے کہا کہ سعود کی بہترین کوالٹی یہ ہے کہ یہ اپنی فیملی کو فوقیت اور توجہ دینے والے انسان ہیں، اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں اور ادھر ادھر منہ نہیں مارتے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی