i شوبز

سعدیہ امام کی بیٹی کے روزہ چھوڑنے کی وجہ جان کر سوشل میڈیا صارفین حیرانتازترین

March 07, 2025

معروف اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ سعدیہ امام کی بیٹی میرب کے روزہ چھوڑنے کی وجہ جان کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہو گئے۔حال ہی میں سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔میرب نے رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی خوبصورت آواز میں حضرت فاطمہ کی شان میں ایک کلام پیش کیا۔اداکارہ نے بیٹی کے کلام پیش کرنے سے پہلے یہ بتایا کہ شو میں نعت پڑھنے کے لیے آج میرب نے روزہ چھوڑا ہے۔سعدیہ امام نے میرب کے روزہ چھوڑنے کی جو وجہ بتائی وہ جان کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہو گئے۔زیادہ تر صارفین اداکارہ کے اس بیان پر یہ سوال اٹھاتے نظر آ رہے ہیں کہ کیا رمضان ٹرانسمیشن میں نعت پڑھنا اتنا اہم ہے کہ بچی نے فرض روزہ چھوڑ دیا؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی