i شوبز

رنویر سنگھ، کیارا اڈوانی کی فلم ڈان تھری کیلئے ولن کی تصدیق ہوگئیتازترین

January 29, 2025

بالی ووڈ سپر سٹارز رنویر سنگھ، کیارا اڈوانی کی فلم ڈان تھری کیلئے ولن کی تصدیق ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی نے باضابطہ طور پر ولن کا کردار ادا کرنے کے لیے فلم سائن کر لی ہے۔ڈان 3 کے قریبی ذرائع نے فلم فیئر کو تصدیق کی کہ وکرانت میسی آنے والی کرائم تھرلر فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، جس میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی بھی ہیں۔وکرانت کی آخری ریلیز ہونے والی فلم دی سابرمتی رپورٹ تھی جس میں راشی کھنہ اور ردھی ڈوگرا نے بھی اداکاری کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی