معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے والد سے متعلق اپنے بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ حال ہی میں ربیکا خان نے اپنی تازہ انسٹاگرام پوسٹ میں شاہ رخ خان سمیت بالی وڈ کے نامور فنکاروں کے ساتھ اپنے والد کی یادگار تصاویر شیئر کردیں۔ان تصاویر میں ربیکا خان کے والد کو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، سنجے دت، جونی لیور، نیہا دھوپیا اور ٹیلی ویژن اداکار اصغر خان، اداکارہ سارہ خان اور پارل چوہان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں ان میں سے کئی تصاویر میں ربیکا خان اور انکے بہن بھائیوں کو بھی والد کاشف خان کے ہمراہ بالی وڈ اداکاروں سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ان تصاویر کو سراہا بلکہ انہیں ان ٹرولرز کیلئے کرارا جواب قرار دیا جو ربیکا خان کے بیان کو جھوٹ سمجھ رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی