i شوبز

ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والوں کو چائے، پانی ملتا ہے، یاسر نوازتازترین

January 07, 2025

معروف اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والے افراد کو پیچھے سے چائی پانی دیا جاتا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران یاسر نواز نے کہا کہ ماضی میں انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے ڈپریشن ہوجاتا تھا، وہ تنقید اور ٹرولنگ کو سنجیدہ لیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں۔ان کے مطابق ماضی میں جب ان کی اہلیہ ندا یاسر کا فارمولہ کار کا کلپ وائرل ہوا تھا تو اس پر ان کی اہلیہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ڈراموں اور فلموں پر تبصروں کا سلسلہ چل پڑا ہے، جس دوران کسی ڈرامے یا فلم پر شدید تنقید کی جاتی ہے۔یاسر نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں تو لگتا ہے کہ ڈراموں کے منفی یا خراب ریویوز کرنے کے لیے تبصرہ کرنے والوں کو پیسے دیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ڈراموں کے منفی تبصرہ کرنے والوں کو پیچھے سے چائی، پانی دیا جاتا ہے تاکہ منفی ریویو سن کر لوگ ڈراما دیکھنے آئیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی