i شوبز

راکھی ساونت نے پاکستان میں سلمان خان کیلیے دلہن ڈھونڈ لیتازترین

March 01, 2025

راکھی ساونت کو کچھ دنوں پہلے تک اپنے لیے کوئی پاکستانی دلہا ڈھونڈ رہی تھیں اب ایک حیران انکشاف کردیا۔راکھی ساونت سلمان خان کو اپنا منہ بولا بھائی کہتی ہیں اور اداکار سلمان خان نے کئی مشکل مواقع پر راکھی ساونت کی مدد کرکے خود کو بھائی ثابت بھی کیا ہے۔راکھی ساونت اور سلمان خان کے اس رشتے سے پوری انڈسٹری واقف ہے اور دونوں اس کا برملہ اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔تاہم شاید ہی کسی کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ بجرنگی بھائی جان نے اپنے لیے دلہن ڈھونڈنے کا ٹاسک راکھی ساونت کو دے رکھا ہے۔راکھی ساونت نے اپنی ایک ویڈیو میں دعوی کیا ہے کہ میں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن تلاش کرلی ہے۔اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کیا ہے۔وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے اور وہ ہانیہ عامر ہیں۔راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان میرے بھائی ہیں اور آپ پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔سلمان خان اور ہانیہ عامر کی شادی کے ساتھ ساتھ راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔راکھی ساونت کے اس بیان پر سلمان خان اور ہانیہ عامر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس بیان کو محض سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیا۔یاد رہے کہ راکھی ساونت اور ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر ہلکہ پھلکی لفظوں کی جنگ بھی شروع ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی