i شوبز

راکھی ساونت کا دل ٹوٹ گیا، دودی خان کا شادی سے انکارتازترین

January 31, 2025

بھارتی اداکارہ و ڈانسرراکھی ساونت دل شکستہ ہیں کیونکہ پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔حال ہی میں دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔دودی خان نے اپنی ویڈیو پیغام میں راکھی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے ہیں، اور میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔ تو، راکھی جی، آپ میرے بہت اچھی دوست ہیں، اور ہمیشہ رہیں گی۔ آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی۔ آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا۔راکھی کے مداحوں نے بھی دودی خان کی ویڈیو پر ردعمل دیا اور ان سے سوال کیا کہ انہوں نے راکھی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ضرورت کیوں محسوس کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی