بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے نئے سال کا آغاز بابرکت طریقے سے کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی کا انتخاب کرلیا۔روحانی سفر سے اپنے نئے سال کا آغاز کرنے والی راکھی ساونت کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں مدینہ منورہ میں موجود دیکھا جاسکتا ہے جہاں سے وہ خانہ کعبہ جائیں گی اور عمرہ ادا کریں گی۔ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ دنیا مختلف طریقے سے نیا سال منا رہی ہے، اور ہم یہاں زیارت کے لیے موجود ہیں۔ نیا سال اس روحانی سفر کے ساتھ شروع کرنا دل کو گرما دیتا ہے۔ اداکارہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سال 2025 میرے لیے حیرت انگیز ہوگا کیونکہ میں نے اسے عمرے کے ساتھ شروع کیا۔ لوگ دعائیں کر رہے ہیں، اور میں اپنے تمام دوستوں اور ضرورت مندوں کے لیے دعا کر رہی ہوں۔ یہ بہت سکون بخش ہے کہ سب اپنے عمرے کو عقیدت اور سکون کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین راکھی ساونت کو انکے عمرہ ادائیگی کیلئے ڈھیروں مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی