بھارتی تیلگو فلموں کے مشہور اداکار الو ارجن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی فلم کے بعد کیریئر شدید مشکلات کا شکار تھا اور انہیں سوکومار نے سنبھالا دیا۔چنئی میں منعقدہ پشپا 2 کے گانے کسک کی ریلیز تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم گنگوتری کے بعد کوئی بھی ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، "سوکومار نے مجھ پر بھروسہ کیا اور یوں ہمارے طویل اشتراک کا آغاز ہوا۔"الو ارجن نے سوکومار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر شاید میرا کیریئر آگے نہ بڑھ پاتا۔پشپا 2، جس میں الو ارجن مرکزی کردار میں ہیں، 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی