i شوبز

پیرس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر یوخانو کا بیگ چوریتازترین

September 30, 2024

پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ولاگر عمرخان عرف 'یوخانو 'کا فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بیگ چوری ہوگیا۔یوخانو کا بیگ اس وقت چوری ہوا جب وہ مشہور زمانہ آئیفل ٹاور کی سیر کررہے تھے، بیگ میں ان کا پاسپورٹ، کیمرہ، آئی پیڈ پیسے اور دیگر سامان موجود تھا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں یوخانو نے بتایا کہ انہوں نے جوتے کے تسمے باندھنے کیلئے بیگ زمین پر رکھا اور تھوڑی ہی دیر میں بیگ چوری ہوگیا۔ یوخانو نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چوری کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیگ میں ان کا کیمرہ موجود تھا جس میں وہ تمام کانٹینٹ موجود تھا جو انہوں نے پیرس میں شوٹ کیا تھا۔بعدازاں انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کر کے انہوں نے اپڈیٹ کیا کہ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے نے انہیں سفری دستاویز فراہم کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی