i شوبز

پیار و محبت سے متعلق پھیلی خبروں میں کوئی برائی نہیں' وینا ملکتازترین

October 14, 2024

معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ اگر محبت و پیار کے تعلق پر خبریں بنتی ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ان دنوں وینا ملک کا نام ایک ٹک ٹاکر کے ساتھ گردش کر رہا ہے جو ان سے عمر میں 6 سال چھوٹے ہیں۔ وینا ملک نے ان اڑتی اڑتی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ عموماً خواتین کبھی اپنے رازوں سے پردہ نہیں ہٹاتیں اور میں نے کافی وقت تک اس بات کو چھپا کر رکھا لیکن محبت و پیار کے تعلق پر اگر خبریں بنیں تو اس میں کیا بری بات ہے؟وینا ملک نے اپنی زندگی میں محبت پر کئی دفعہ یقین کیا ہے اور سخت تجربات، اسکینڈلز اور تنقید کا بھی انہیں سامنا رہا البتہ پھر ایک تعلق قائم کرنا اور اس کا اقرار کرنا بلکہ نئے رشتے سے متعلق اچھی توقعات بھی رکھنا یہ یقینا ایک ایسا قدم ہے جسے اٹھاتے ہوئے بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے۔ادکارہ نے مزید کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اس بار انہیں اپنے اس نئے تعلق پر مداحوں سمیت پاکستانی عوام کی جانب سے تنقید کے بجائے محبت و احترام ملے گا اور یہ کہ زندگی میں جو بھی کچھ ہوتا ہے کسی نہ کسی وجہ سے ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی