i شوبز

پاپ گلوکارہ شکیرا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقلتازترین

February 17, 2025

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ اسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں اتوار اور پیر کے روز پرفارم کرنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی