i شوبز

پاکستانی اداکاروں کی آڈیو کیسٹ سن کر فنکار بنا، گرپریت گوگیتازترین

February 17, 2025

بھارتی اداکار، کامیڈین و سیاستداں گرپریت سنگھ وڑائچ المعروف گرپریت گوگی نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کی آڈیو کیسٹ سن کر فنکار بنا ہوں خاص طور پر اداکار سہیل احمد سے بہت متاثر ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہ دونوں اطراف کے پنجابیوں میں فلموں سے قربت پروان نہیں چڑھی بلکہ کلچر کی وجہ سے دونوں جانب کے پنجاب میں پہلے سے ہی اپنائیت ہے جو ہمیشہ موجود رہے گی۔ ہم چڑھدا اور لیندا پنجاب کہہ تو دیتے ہیں لیکن مجھے تو ایک ہی پنجاب نظر آتا ہے۔ ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم فنکار اکھٹے کام کریں۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم دونوں جانب کے پنجاب کو جوڑ کر اِسے ایک پنجاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایامیں پاکستان میں اپنے آبائی گائوں کلا منڈھیالا ضلع نارووال ہو کر آیا تھا وہاں مجھے جو محبت ملی وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ انڈین پنجاب کے چاچا رونقی اور جسپال بھٹی میرے پسندیدہ فنکار ہیں جبکہ میں نے بچپن میں پاکستانی فنکار شوکی خاں کی کیسٹ سن سن کے اپنے فن کا آغاز کیا تھا بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ فنکار بننے کی خواہش کا پیدا ہونا ہی اس کیسٹ کی وجہ سے تھا۔ موجودہ فنکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکار سہیل احمد عزیزی کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں، وہ بڑے ورسٹائل اداکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی