i شوبز

پاکستان اور بھارت کی سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے' بشری انصاریتازترین

November 12, 2024

سینئر اداکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے۔بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈرامے کبھی میں کبھی تم کو بھارت میں بھی بہت دیکھا اور پسند کیا گیا ہمارے بچے تو وہاں ہٹ ہوچکے ہیں، اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد نہ ہوتی یہ جھگڑے نہ ہوتے تو آج ہمارے نواجون اداکار بھارت میں ٹاپ پر ہوتے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ کبھی میں کبھی تم میں تمام اداکاروں نے بیحد دل سے کام کیا اور خاص کر فہد مصطفی نے سالوں بعد ڈرامے میں واپسی کی اور اس نے آکر سب کو اڑا دیا۔بشری انصاری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کانٹینٹ اگر اچھا دیا جائے تو وہ ضرور پسند کرتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے بولڈ کپڑے پہنے جائیں یا سادہ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی