بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے دعوی کیا ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے تھے۔راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے اظہار محبت بھی کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بہت سارے مداح ہیں جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ڈیجیٹل تحائف بھی بھیجتے ہیں، اسی وجہ سے وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔راکھی ساونت نے اسی انٹرویو میں مزید انکشاف کیا کہ ایک بار پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں وہ وسیم اکرم سے ملی تھیں، انہوں نے کرکٹر سے ہاتھ ملایا تو کھلاڑی ہلتے رہے گئے، انہیں کرنٹ لگا تھا۔بھارتی اداکارہ نے کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ ایک بار انہوں نے بھارت میں شادی کی، اب پاکستانی سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی