اداکار فہد شیخ نے کہا ہے کہ زندگی میں ٹوٹنے کے بعد ہی کام میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنی زندگی میں بہت سے مشکل لمحات دیکھے ہیں، لیکن ان تجربات نے انہیں مضبوط اور ثابت قدم بننے میں مدد دی۔فہد شیخ نے دوران گفتگو مسترد کیے جانے کا تجربہ بیان کرنے ہوئے بتایا کہ ڈراما سیریل جلن کی کامیابی کے بعد مجھے کام کے لیے بہت سی کالز آئیں۔اداکار نے بتایا کہ ان پیشکش کے بعد میں خود پر فخر محسوس کرنے لگا کہ اسی اثنا میں ایک پروڈکشن ہائوس نے مجھے اپنے دفتر آنے کا کہا، بس پھر کیا تھا میں نے کالا سوٹ پہن کے فخر کے ساتھ اس انداز سے انکے دفتر میں قدم رکھا کہ مجھے کام مل جائیگا لیکن جیسے ہی میں نے اس چھوٹے سے کمرے میں قدم رکھا سامنے کرسی پر بیٹھے ڈائریکٹر نے مجھے منفی نظر سے دیکھا اور فورا ہی مسترد کر دیا۔اداکار نے بتایا کہ میں اس دن میں بہت دل شکستہ ہوا لیکن میں نے اپنی محنت جاری رکھی اور اپنی لگن سے کامیابی حاصل کی۔ کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ٹوٹنے کے بعد ہی کام میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی